Pakistan latest updates, breaking news, news in urdu

الخدمت فائونڈیش کے زیراہتمام اجتماعی مراکزمیں سیکڑوں قربانیاں،گوشت تقسیم

239
Spread the love

اسلام آباد :الخد مت فائونڈیشن اسلام آباد کے زیر اہتمام شہر یوں کی سہولت کے لیے اسلام آباد کے 16مقامات پر اجتماعی قر بانی کے مراکز قائم کیے گئے جس میں عید کے دونوں دن سینکڑوں کی تعداد میں جانوروں کی اجتماعی اور فی سبیل اللہ قربانی کی گئی ،اور ہزاروں مستحق افرد میں قر بانی کا گو شت تقسیم کیا گیا ،اس موقع پر نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان وسابق ممبر قومی اسمبلی میاں محمد اسلم، امیر جماعت اسلامی اسلام آباد نصراللہ رندھاوا، معروف تا جر رہنمامحمد کاشف چوہدری نے اجتماعی قر بانی کے مختلف کیمپوں کا دورہ کیا جہاں انھوں نے کارکنان اور عام شہریوں سے ملاقات بھی کی اور انھیں عید کی مبارکباد دی ، اس موقع پر جماعت اسلامی کے رہنماں نے کہاالخدمت امانت ودیانت اورانسانیت کی خدمت کا نام ہے اور جماعت اسلامی غلبہ دین کی تحریک ہے،اجتماعی قربانی، چرم قربانی سے لیکررمضان راشن ،سیلاب بارش متاثرین کی امداد ودکھی انسانیت کی خدمت رضائے الہی کا حصول اورلوگوں تک دعوت پہنچانے کا ذریعہ ہے۔ انھوں نے الخدمت رضاکاروں کے خدمت انسانیت کے جذبہ کی تعریف اورخدمت کوقبول کرنے کی دعا کی۔