Pakistan latest updates, breaking news, news in urdu

طیب اردووان کی کشمیریوں کی حمایت خوش آئند ہے،چیئرمین پنجاب سرمایہ کاری بورڈ

314
Spread the love

اسلام آباد (پ ر) چیئرمین پنجاب سرمایہ کاری اور تجارت کی بورڈ سردار تنویر الیاس خان کی ایوان ہائے صنعت و تجارت کے نمائندوں سے گفتگو میں کہا ہے کہ پانچ اگست کو یوم استحصال کشمیر مقبوضہ کشمیر کے عوام کے ساتھ مکمل اظہار یکجہتی کے ساتھ منایا جائے گا ، سردار تنویر الیاس خان کا کہنا تھا کہ بھارت کی طرف سے کشمیریوں کی الگ شناخت ختم کیے جانے پر پوری دنیا کے امن پسندعوام سراپا احتجاج ہوں گے ، تنویرالیاس خان مزید کہا کہ بھارت کی طرف سے کشمیریوں کی الگ شناخت کے خاتمے کے کالے قانون کے خلاف پوری دنیا میں بھرپور احتجاج جاری ہے، مقبوضہ کشمیر کی آزادی تک پاکستان کے عوام چین سے نہیں بیٹھیں گے۔صدرطیب اردووان کی کشمیریوں کی حمایت خوش آئند ہے۔