Pakistan latest updates, breaking news, news in urdu

اسلام آباد:ٹینکرزسے تیل چرانے والے گروہ سمیت 13ملزم گرفتار

245
Spread the love

اسلام آ باد:وفا قی پولیس نے آئل ٹینکرز سے تیل چوری کرنے والے سمیت دیگر جر ائم میں ملوث 13ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ملزمان کے قبضہ سے سات لاکھ روپے ، چرس ، شراب ، آ ئس ہیروئن اور اسلحہ معہ ایمو نیشن بر آمد کرکے متعلقہ تھانوں میں الگ الگ مقدما ت درج کرلیے گئے۔وفا قی پویس کو جر ائم پیشہ عناصر اور منشیا ت فروشوں کے خلاف کر یک ڈائون جا ری ، آئل ٹینکرز سے تیل چوری کرنے والے گر وہ کے اہم رکن سمیت دیگر جر ائم میں ملوث 13ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے نقدی سات لاکھ روپے ، بھا ری مقدار میں چرس ، شراب ، آ ئس اور اسلحہ معہ ایمو نیشن بر آمد کرکے ملزمان کے خلاف مقدما ت درج کرلیے گئے ، مزید تفتیش جاری ہے۔