وفاقی دارالحکومت،نومولوبچے کی لاش برآمد
اسلام آباد:تھانہ لوہی بھیر کی حدود بھنڈرسٹاپ کے قریب سے پولیس کو نومولود بچے کی لاش برآمدہوئی ہے۔کانسٹیبل شکیل نے پولیس کو بتایا کہ وہ اپنی معمول کی گشت کی ڈیوٹی پر تھاکہ بھنڈر سٹاپ کے قریب نامعلوم ملزمان نومولود کو پھینک گئے تھے جو کہ گرمی کی شدت کی وجہ سے جاں بحق ہوچکا تھا پولیس نے نعش تحویل میں لیکر دفنا دی ہے اور نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا تھانہ گولڑہ کی حدود ای الیون ون میں بارہ سالہ لڑکی کیساتھ چھیڑ چھاڑ کی اوراسے اغوا کی کوشش کرنے پر ایک شخص کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیاہے ۔