Pakistan latest updates, breaking news, news in urdu

ٹیکسلا:سہیلی سے لڑکابن کر شادی کرنیوالے جوڑے میں طلاق ہوگئی

270
Spread the love

راولپنڈی(آن لائن)ٹیکسلا کے علاقے میں ہم جنس پرستی کی شادی کرنے والے علی آکاش عرف عاصمہ بی بی نے اپنی بیوی کو طلاق دے دی اطلاعات کے مطابق شادی شدہ جوڑے نے ہاہمی رضامندی سے طلاق لی ذرائع کے مطابق نیہا علی شلٹر ہوم لاہور میں موجود ہے علی آکاش نے اپنے وکیل کے ذریعے طلاق نامہ پولیس اور نیہا علی کے والدین کو بھیجا،ایس ایچ او ٹیکسلا کے مطابق علی آکاش کے وکیل سے متعدد بار رابطہ کیا گیا، علی آکاش کو سکیورٹی دینے کے حوالے سے رابطہ کیا مگر وکیل نے علی آکاش سے ملاقات نہیں کروائیی ہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ ہم جنس پرستی کی شادی کے خلاف پٹیشن ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ میں زیر سماعت ہے جہاں پر عدالت نے میڈیکل بورڈ کے ذریعے جوڑے کے میڈیکل کا حکم جاری کر رکھا ہے۔