Pakistan latest updates, breaking news, news in urdu

راولپنڈی:صفائی مہم،9ہزارٹن سے زائدآلائشیں تلف کردی گئیں

94
Spread the love

راولپنڈی(آن لائن)راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے عید الاضحی صفائی آپریشن میں راولپنڈی اور اسکی تحصیلوں سے قربانی کے جانوروں کی 9ہزار ٹن سے زائدآلائشیں ڈمپ سٹیشن لے جا کر تلف کر دیں عید آپریشن کے دوران صفائی کے حوالے سے موصول ہونیوالی تمام شکایات کوحل کر دیا گیا،راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کا صفائی آپریشن عید سے ایک دن قبل شروع ہوکرعید کے تیسرے دن تک بلا تعطل جاری رہاآر ڈبلیوایم سی کے ترجمان کے مطابق راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اور البائراک کے3557سے زائد سینیٹری ورکرز نے عیدسے ایک دن قبل شروع ہونیوالے عید صفائی آپریشن میں مختلف شفٹوں میں فرائض انجام دیئے،چھٹیاں منسوخ ہونے کے باعث راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کا تمام عملہ اپنے فرائض کی انجام دہی کیلئے فیلڈ اور آفس میں موجود رہا۔