Pakistan latest updates, breaking news, news in urdu

ایک سال میں سوادولاکھ مریضوں کامعائنہ،سی ڈی ہسپتال کی کارکردگی رپورٹ

153
Spread the love

اسلام آباد: سی ڈی اے کیپٹل ہسپتال نے سالانہ کارکردگی کی رپورٹ جاری کر دی ایک سال کے دوران 226639 مریضوں کامعائنہ کیا گیا جن میں سی ڈی اے کے ملازمین کے علاوہ پرائیویٹ افراد بھی شامل ہیںسال بھر میں 46331پرائیویٹ افراد نے ہسپتال کی طبی سہولیات سے استفادہ کیا جبکہ 5835سی ڈی اے کے ملازمین کو ہسپتال میں داخل کر کے ان کا علاج کیا گیا اور 585پرائیویٹ افراد کوہسپتال میں داخل کر کے طبی سہولیات فراہم کی گئیں۔سی ڈی اے ہسپتال میں سال بھر میں 184454مختلف اقسام کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں 2746پرائیویٹ افراد کے ٹیسٹ شامل ہیں سی ڈی اے کے کیپٹل ہسپتال کے آپریشن تھیٹر میں کل 1020 آپریشن کئے گئے جن میں 106پرائیویٹ افراد کے آپریشن بھی شامل ہیں۔ کیپٹل ہسپتال کے ریڈیالوجی ڈیپارٹمنٹ میں کل 8410افراد نے استفادہ حاصل کیا جس میں 435پرائیویٹ افراد بھی شامل ہیں۔