Pakistan latest updates, breaking news, news in urdu

قائداعظم یونیورسٹی کی کور کمیٹی کا آن لائن اجلاس،کارکردگی کاجائزہ

261
Spread the love

اسلام آباد :قائداعظم یونیورسٹی ایلومناء ایسوسی ایشن کی کور کمیٹی کا اہم آن لائن اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں ایسوسی ایشن کی 20 سالہ کارگردگی کا تفصیلا جائزہ لیا گیااجلاس میں کرونا وائرس کے پیش نظر ایسوسی ایشن کی طرف سے کیے گئے تمام ویلفئیر کے کاموں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔کور کمیٹی نے پیش کی گء رپورٹ پر اعتماد کا اظہار کیا جبکہ 2008 میں قائداعظم یونیورسٹی کے ساتھ طے کیے گئے معاہدے کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں متفق رائے سے ڈاکٹر عبدالباسط کو قائم مقام صدر، ڈاکٹر فرزانہ الطاف شاہ کو نائب صدر، اور ملک عرفان کو خزانچی مقرر کیا گیا،کور کمیٹی کے اجلاس میں طے کیا گیا کہ قائداعظم یونیورسٹی کے ساتھ طے کیے گئے MOU کی روشنی میں ایسوسی ایشن طلبہ کی ویلفئیر اور یونیورسٹی کی بہتری کے لیے اقدامات جاری رکھے گی۔دریں اثنا ایسوسی ایشن کے 20 سال پورے ہونے پر آن لائن اجلاس اور تقریبات جاری ہیں۔