Pakistan latest updates, breaking news, news in urdu

موٹروے پولیس کی ایمانداری،زیورات دیگراشیاء کا گمشدہ بیگ مالک کے حوالے کردیا

237
Spread the love

اسلام آباد:نیشنل ہائی ویزاینڈموٹروے پولیس افسران کی ایمانداری اور فرضی شناسی دوران سفر گم ہونیوالے،24ہزار روپے کی رقم، قیمتی موبائل فون اور سونے کی زیورات (18تولے) جن کی مالیت 22لاکھ روپے بنتی ہے برآمد کرکے اصل مالک محمد شریف کے حوالے کر دی۔ تفصیلات کے مطابق نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کو ایک شہری محمد شریف نے اطلاع دی کہ وہ اپنی گاڑی میں فیملی کے ہمراہ بذریعہ موٹروے (M-4) اسلام آباد سے ملتان جارہے تھے کہ موٹروے (M-4) ریسٹ ایریا میں کچھ دیر آرام کی غرض روکے تھے اور ان کا پرس ریسٹ ایریا میں کہیں گم ہو گیا ہے،جس میں مبلغ 24ہزار روپے، قیمتی موبائل فون اور 18تولے سونے کی زیورات موجودہیں۔یہ اطلاع ملتے ہی موٹروے پولیس کے افسران فوری طور پر موٹروے (M-4)ریسٹ ایریا میں پہنچ گئے اور پرس کی تلاش شروع کردی۔دوران تلاشی موٹروے پولیس کے افسران SPOمحمد عثمان شبیر اور SPOمحمد فاروق کو مذکورہ پرس موٹروے M-4) ریسٹ ایریا کے ایک ٹک شاپ میں سے ملا،چیک کرنے پرپرس میں رقم،قیمتی موبائل فون اور 18تولے سونے کی زیورات موجود تھی۔بعدازاں موٹروے پولیس کے افسران نے ضروری قانونی کارروائی کے بعد برآمد شدہ رقم قیمتی موبائل فون اور سونے کی زیورات مالک کے حوالے کردی۔