Pakistan latest updates, breaking news, news in urdu

احساس ایمرجنسی کیش سے محروم افراد کیلئے طریقہ کاروضع کرلیا،ثانیہ نشتر

271
Spread the love

اسلام آباد(آن لائن) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے سماجی تحفظ و تخفیف غربت ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے اپنے ٹویٹس میں کہا ہے کہ احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے سلسلہ میں جن افرادکوخاندان کے مرحومین کے نام پراہلیت کے پیغامات موصول ہوئے ہیںان کیلئے احساس کی جانب سے اپیل دائرکرنی کاطریقہ کاروضع کیاجاچکاہے۔ تمام درخواستوں کے جوابات اگست میں ہی ارسال کردئیے جائیں گے۔وہ افراد جن کوانگلیوں کے نشانات کی بائیومیٹرک تصدیق کے مسائل درپیش ہیں ان کیلئے ادائیگیوں کاطریقہ کاروضع کیاجا چکاہے۔ ویڈیولنک:-youtu.be/I2egqtEZ594 ،ادائیگیوں کے پیغامات مرحلہ واربھیجے جارہے ہیں آپ کوبھی جلدہی حتمی ادائیگی کاایس ایم ایس موصول ہوگا۔وہ افراد جن کو ادائیگیوں کے پیغامات موصول ہوئے مگر ادائیگی مرکز پر انکے اکائونٹ میں پیسے موجود نہ ہونے کی وجہ سے وہ امدادی رقم حاصل نہ کرسکے ان سے گزارش ہے کہ وہ دوبارہ اپنے قریبی ادائیگی مرکز سے رجوع کریں اب ادائیگیوں میںآسانی ہوگی۔ وہ اہل افراد جواپنے آبائی ضلع یا صوبے کے علاوہ کسی دوسرے شہر میں مقیم ہیں وہ موجودہ ضلع سے امدادی رقم وصول کرنے کی رہنمائی حاصل کرنے کے لئے ہمارے تحصیل دفاتر سے رابطہ کریں۔