Pakistan latest updates, breaking news, news in urdu

حکومتی اتحادی ق لیگ نے پنجاب کی وزارت اعلیٰ پرنظریں جمالیں

212
Spread the love

اسلام آباد (آن لائن)تحریک انصاف حکومت کی اتحادی جماعت نے پنجاب کی وزارت اعلیٰ پر نظریں جما لیں، مسلم لیگ ق کے ہنگامی اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی، شرکانے عثمان بزدار کی تبدیلی کی صورت میںپرویز الہی کو وزارت اعلی کا امیدوار نامزد کرنے کا مطالبہ کر دیا ہے گذشتہ روزمسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت کی جانب سے بلائے گئے ہنگامی اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی جہاں شرکاء نے رائے پیش کرتے ہوئے کہا کہ اگر عثمان بزدار کو تبدیل کیا گیا تو پھر وزارت اعلی کے امیدوار پرویز الہی ہوں گے۔ مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت نے ہنگامی طور پر ایم این ایز کا اجلاس طلب کیا تھا جسمیں حکومت سے اتحاد اور سیاسی صورتحال پر غور کیا گیا جبکہ یہ گفتگو بھی ہوئی کہ حکومت کے سب سے بڑے اتحادی ہیں لیکن کوئی مشورہ نہیں کیا جاتا، حکومت کوئی بھی قدم اٹھائے، ہم سے رابطہ نہیں کیا جاتا۔اجلاس کے شرکاء کا کہنا تھا کہ وزیراعلی عثمان بزدار کو تبدیل کئے جانے کی باتیں ہو رہی ہیں، ہم عثمان بزدار کیساتھ ہیں اور رہیں گے اور اگر عثمان بزدار کو تبدیل کیا گیا تو پھر وزارت اعلی کے امیدوار چوہدری پرویز الہی ہونے چاہئیں۔