Pakistan latest updates, breaking news, news in urdu

پرویز رشید نے آرمی ایکٹ کو ووٹ نہیں دیا تو استعفیٰ دے کر گھر جائیں:شاہدخاقان

246
Spread the love

لاہور (آن لائن)پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر نائب صدر اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پرویز رشید نے آرمی ایکٹ کو ووٹ نہیں دیا تو استعفیٰ دے کر گھر جائیں، پارلیمانی سیاست میں ووٹ پارٹی کا ہوتا ہے، پارٹی کیلئے کڑوے گھونٹ بھرنا پڑتے ہیں، خلائی مخلوق ہمارا بیانیہ نہیں ۔ انہوں نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پرویز رشید نے آرمی ایکٹ کو ووٹ نہیں دیا تو استعفیٰ دے کر گھر جائیں۔پارٹی کی خاطر کڑوے گھونٹ بھرنے پڑتے ہیں۔ پرویز رشید کو یہ کڑوا گھونٹ بھرنا چاہیے تھا۔ پارلیمانی سیاست میں ووٹ پارٹی کا ہوتا ہے پرویز رشید کا ذاتی نہیں۔ ہم نے ووٹ دیا کیونکہ جب پارٹی نے فیصلہ کرلیا تو میرے لیے یہ گھونٹ بے ذائقہ تھا۔انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ پرویز رشید نے ووٹ نہ دے کر پارٹی قوانین کی خلاف ورزی کی ہے ان کو استعفی دے دینا چاہیے۔ اسٹیبلشمنٹ سے ہم آہنگی نہ ہونے کے اثرات الیکشن میں دیکھے۔ہمارے خیالات کو پسند نہیں کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ عمرا ن خان اتنے ہی بااختیار وزیراعظم ہیں جتنے شوکت عزیز اور چودھری شجاعت تھے۔ ہم فرینڈلی اپوزیشن نہیں ہیں، لیکن ایسے حالات نہیں کرنا چاہتے جس سے جمہوریت ہی جاتی رہے۔ہم حکومت کیخلاف استعمال نہیں ہونا چاہتے ، باقی اس حوالے سے شہباز شریف ہی بتا سکتے ہیں میرے علم میں ایسی کوئی بات نہیں ہے۔ہمارا پکا فیصلہ ہے کسی کو ہٹانے میں استعمال نہیں ہوں گے۔حکومت کے پاس آج بھی اکثریت نہیں اتحادی الگ ہوجائیں توحکومت کو سمجھ آجائے۔ حکومت کو جمہوری طریقے سے ہٹا چاہتے ہیں جس میں اتحادی کردار ادا کرسکتے ہیں۔