Pakistan latest updates, breaking news, news in urdu

پنجاب میں ٹائیگرفورس ڈے بھرپور طریقے سے منائیںگے،وزیراعلیٰ بزدار

وزیراعلیٰ کی زیرصدارت اجلاس،انتظامات کاجائزہ

236
Spread the love

لاہور:وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت 9 اگست کو صوبہ بھر میں ٹائیگرز فورس ڈے بھرپور طریقے سے منائے گی- ٹائیگرز فورس ڈے پر پنجاب بھر میں شجر کاری مہم کے تحت لاکھوں پودے لگائے جائیں گے – پورے صوبے میں 520تقریبات منعقد ہوں گی،12 لاکھ سے زائد پودے لگائے جائیں گے – ٹائیگرز فورس ڈے کے موقع پر پنجاب کو سرسبزبنانے کے عزم کا اعادہ کیا جائے گا-،عثمان بزدارنے کہاکہ  وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق ملک بھر میں 10 ارب پودے لگانے کا ہدف پورا کرنے کیلئے پرعزم ہیں –   اس موقع پر عثمان ڈار نے کہا کہ پنجاب کے ہر شہر میں ٹائیگرز فورس ڈے پر پودے لگانے کا پلان بنایا ہے -سیالکوٹ میں نیاجنگل بنانے کا منصوبہ بنایا ہے -ٹائیگر فورس کے نو جوان عوام کی خدمت کیلئے وزیراعظم عمران خان کے رضا کار ہیں ،ٹائیگر فورس کے نوجوان بڑھ چڑھ کر عوامی خدمت کی سرگرمیوں میں حصہ لے رہے ہیں -عثمان ڈاروزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیر صدارت اعلی سطح کا اجلاس جس میں میں ٹائیگرز فورس ڈے پر شجر کاری مہم کے تحت پودے لگانے کے حوالے سے ہونے والی تقریبات کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔