Pakistan latest updates, breaking news, news in urdu

محکمہ تعلیم پنجاب نے صوبے میں سکولزکھولنے کیلئے ایس اوپیز تیار کرلئے

240
Spread the love

لاہور:محکمہ تعلیم پنجاب نے سکولز کھولنے کے حوالے سے ایس او پیز تیار کر لے۔ صبح سکول لگنے سے قبل تمام کلاس رومز میں جراثیم کش سپرے کرنا لازم ہو گا،تمام سکولوں میں اسمبلی ، بریک نہیں ہو گی اور کسی بھی قسم کے فنکشن کرنے پر پابندی ہو گی ،ایک ڈیسک پر تین کی بجاے دو طلبا کے بیٹھنے کی گنجاش ہو گی ،ہر سکول میں بچوں کے ہاتھ سینٹازر سے دھونے کا انتظام لازم کیا جایگا جو سکولز اپنے بجٹ سے خریدنے کے پابند ہونگے ،اساتذہ اور بچوں کیلئے ماسک پہننا لازمی ہو گابچوں کو صرف حساب ، انگریزی اور سانس کے مضامین پڑھائے جائینگے اور چھٹی ہو جائیگی باقی مضامین کا کام گھروں میں کرنے کیلئے دیا جائیگا،جن سکولوں میں جگہ کی قلت ہو گی وہاں مارننگ اور ایوننگ شفٹوں میں بچوں کو پڑھایا جائیگاسکول میں داخل ہونے سے قبل ہر بچے اور اساتذہ کا بخار چیک کیا جائیگا،جس کیلئے الگ سے عملہ رکھاجائیگاایک کلاس میں 20 سے زائد بچے نہیں بٹھائے جائینگے۔