Pakistan latest updates, breaking news, news in urdu

ایران،سعودی عرب ثالثی کادروازہ بندنہیں ہوا:وزیراعظم عمران

55
Spread the love

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سعودی عرب اور ایران کے درمیان ثالثی کا عمل سست ضرور ہے لیکن بند نہیں ہوا۔یہ بات وزیراعظم عمران خان نے غیر ملکی میڈیا کو انٹرویو میں کہی۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران اور سعودی عرب کے درمیان محاذ آرائی روکنے کی کوشش کی، ہم امن کی کوشش میں کامیاب رہے۔عمران خان نے کہا کہ ایران اور سعودی عرب کے درمیان ثالثی کا عمل جاری ہے۔ پاکستان دونوں ملکوں کے درمیان کسی بھی قسم کی محاذ آرائی روکنے میں کامیاب رہا۔وزیراعظم عمران خان نے یہ انٹرویو غیر ملکی خبر رساں ادارے الجزیرہ کو دیا ہے جو مکمل طور پر 5 اگست بروز بدھ کو نشر کیا جائے گا۔