حکومت سے چھٹکارا حاصل نہ کیاتوقوم اپوزیشن کو معاف نہیں کرے گی،چیئرمین پی اے سی
کالاشاہ کاکو(آن لائن)مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما و چیئرمین پبلک اکائونٹس کمیٹی رانا تنویر حسین نے کہا ہے اپوزیشن جماعتوں نے اب بھی اکٹھے ہوکر موجودہ حکومت کو گھر نہ بھیجا اور نئے انتخابات نہ ہوئے تو قوم معاف نہیں کرے گی کیونکہ موجودہ حکومت سے خیر کی کوئی توقع نہیں صحافیوںکے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے رانا تنویر کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت نے معیشت تباہ کردی مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ دی آٹا چینی ہر چیز بازار سے غائب ہے پیٹرول کی قیمتیں بڑھا کر ظلم کی انتہا کردی گئی اپوزیشن جماعتیں اب مل بیٹھ کر تاریخی فیصلہ کریں گی کہ اس حکومت سے کس طرح چھٹکارا حاصل کرنا ہے اگر اب بھی اپوزیشن جماعتوں نے کردار ادا نہ کیا تو قوم معاف نہیں کرے گی انہوں نے کہا قوم دیکھ رہی ہے میاں نواز شریف نے جس پاکستان کو دنیا کے سامنے ایک خوشحال اور باوقار ملک بنایا آج موجودہ حکومت نے قوم کے ہاتھ میں کشکول پکڑا دیا ہے انہوں نے کہا موجودہ بحران کا حل صرف منصفانہ الیکشن ہیں قوم جسے منتخب کرے وہ حکومت کرے۔