ایان علی کا نیا البم ریلیز کردیاگیا
لاہور:منی لانڈرنگ کیس میں ضمانت لینے والی پاکستانی گلوکارہ ایان علی نے 5 سال کی محنت کے بعد اپنا نیا البم ’نتھنگ لائک ایوری تھنگ‘ ریلیز کردیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے گلوکارہ نے لکھا کہ ’ 5 سال قبل جس میوزک البم پر کام شروع کیا تھا بالآخر اسے ریلیز کردیا گیا ہے۔گولوکارہ نے اپنے میوزیکل البم کا لنک شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’البم کا آفیشل اینیمیٹڈ اور میوزک ویڈیوز کے علاوہ مزید بہت کچھ جلد اپ لوڈ کیا جائے گا۔‘ایان کی جانب سے شیئر کردہ یوٹیوب لنک پرجا کر ایان علی کے البم میں شامل تمام گانے سن سکتے ہیں جن کا دورانیہ 2 سے3 منٹ کے درمیان ہے۔ایان کی البم ’نتھنگ لائک ایوری تھنگ‘ میں 8 گانے شامل ہیں جن کے ٹائٹل ’فائر‘، ’بی مائی فرینڈ‘، ’ایوری باڈی نوز‘، ’بُوم‘، ’یو کین گیٹ اٹ آل‘ ، ’اپ اینڈ ڈاؤن‘، ’آل ایمینسر‘ اور ’ہش‘ شامل ہیں۔
‘