Pakistan latest updates, breaking news, news in urdu

کورونا سے مزید15اموات،432 نئے کیسز رپورٹ

64
Spread the love

اسلام آباد: کورونا کا زور ٹوٹ گیا، کیسز اور اموات میں مسلسل کمی ہونے لگی، مہلک وائرس نے 15 افراد کی جان لے لی، جس کے بعد اموات کی تعداد 5 ہزار 999 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 2 لاکھ 80 ہزار 461 ہوگئی۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 432 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 93 ہزار 336، سندھ میں ایک لاکھ 21 ہزار 705، خیبر پختونخوا میں 34 ہزار 253، بلوچستان میں 11 ہزار 777، گلگت بلتستان میں 2 ہزار 198، اسلام آباد میں 15 ہزار 95 جبکہ آزاد کشمیر میں 2 ہزار 97 کیسز رپورٹ ہوئے۔