Pakistan latest updates, breaking news, news in urdu

ارطغرل پاکستانی ڈراموں کیلئے رول ماڈل، لیلیٰ زبیری

52
Spread the love

اسلام آباد:پاکستانی ڈرامہ انڈسڑی کی سنیئر اداکارہ لیلیٰ زبیری نے ترک ڈرامہ سیریل ’ارطغرل غازی‘ کو پاکستانی ڈراموں کے لیے رول ماڈل قرار دے دیا ہے۔ترک سیریز ’دیرلیش ارطغرل غازی‘ کے پاکستان میں نشر ہوتے ہی پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری دو حصوں میں بٹ گئی ہے، چند فنکاروں کی نظر میں ترکی ڈراموں کا پاکستان میں نشر کیے جانے میں کوئی قباحت نہیں اور چند اداکار اس ڈرامے کے نشر ہونے کے خلاف بول رہے ہیں جبکہ پاکستانی عوام کی جانب سے اس ڈرامے کو بے حد پسند کیا جارہا ہے ۔حال ہی میں پاکستانی اداکارہ لیلیٰ زبیری سے انٹرویو کے دوران ڈرامہ سیریل ارطغرل غازی سے متعلق سوال کیا گیا جس پر اُن کا کہنا تھا کہ ’وہ شروع سے ہی غیر ملکی ڈراموں کے پاکستان میں نشر ہونے کے خلاف رہی ہیں، وہ بھارتی ڈراموں کے بہت زیادہ خلاف ہیں کیوں کے بھارتی ڈرامے پاکستانی ثقافت پر اثر انداز ہو رہے تھے، بھارتی ڈرامے پاکستان میں نشر ہونا بند ہو گئے ہیں یہ بہت اچھا ہوا ہے۔‘