Pakistan latest updates, breaking news, news in urdu

آرمی چیف کادورہ لاہور،راحیل شریف سمیت سابق عسکری قیادت سے ملاقات

خطے کی موجودہ سکیورٹی صورتحال پرتبادلہ خیال،مصرکے سفیربھی ملے

261
Spread the love

لاہور:پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ نے لاہور کا دورہ کیا جہاں انہوں نے ملکی سکیورٹی صورتحال پر سابق عسکری قیادت سے تبادلہ خیال کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ لاہور پہنچ گئے، جہاں انہوں نے کور ہیڈکوارٹرز لاہور میں حاضر سروس اورریٹائرڈ فوجی افسران سے ملاقات کی۔ اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پیشہ ورانہ امور اور خطے کی سکیورٹی صورتحال پر اظہارخیال کیا۔ انہوں نےامن و استحکام کیلئے کوششوں، اس کے ثمرات سمیت درپیش چیلنجز اور مواقع پر بھی روشنی ڈالی۔ شرکاء نے آرمی چیف کو مختلف پہلووٴں پر تجاویز دیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق سابق عسکری قیادت میں جنرل ریٹائرڈ جہانگیر کرامت، جنرل ریٹائرڈ احسن سلیم، جنرل ریٹائرڈ طارق مجید، جنرل ریٹائرڈ احسن سلیم حیات، جنرل ریٹائرڈ راشد محمود، جنرل ریٹائرڈ راحیل شریف بھی ملاقات میں شریک تھے۔دریں اثنا آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے مصرکے سفیرطارق محمد نے ملاقات کی۔جس میں دوطرفہ تعاون کے فروغ اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔