Pakistan latest updates, breaking news, news in urdu

پولیس کے یوم شہداء کے موقع خصوصی تقاریب،بھرپورخراج عقیدت پیش

یاد گارشہدا ء پر پھولوں کی چادریں چڑھائی گئیں،پولیس دستے کی سلامی

203
Spread the love

اسلام آباد،کراچی :یوم شہدا پر پولیس کے شہید جوانوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے ملک بھرمیں تقاریب کاانعقاد کیاگیا۔اس موقع پر آئی جی اسلام آباد محمد عامر ذوالفقار خان نے اپنے پیغا م میں کہاکہ سلام ان عظیم خاندانوں کو جن کے بہادر سپوت اور جگر گوشے وطن کی حفاظت کرتے ہوئے شہید ہوگئے ،سکیورٹی اداروں کے ساتھ مل کر انسداد دہشتگری آپریشنز میں کلیدی کردار ادا کرتے ہوئے وطن کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا راولپنڈی یوم شہدا پولیس کے موقعہ پولیس لائنز ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں پر وقار تقریب کا انعقادکیاگیا۔، تقریب میں آر پی او راولپنڈی سہیل حبیب تاجک، سی پی او راولپنڈی محمد احسن یونس اور دیگر سینئر پولیس افسران سمیت شہدا کے اہل خانہ نے شرکت کی ،پولیس افسران اور شہدا کے اہل خانہ نے یادگار شہدا پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور شہدا کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کی، یادگار شہدا پر پولیس کے چاک و چوبند دستے نے سلامی پیش کی،ادھر ایف آئی اے ہیڈ کوارٹر اسلام آباد میںڈی جی ایف آئی اے واجد ضیاء کی زیرصدارت تقریب ہوئی جس میںایف آئی اے افسران، عملے نے شرکت کی ۔ڈی جی ایف آئی اے نے یاد گارشہداپرپھول چڑھائے، اور شہدا کی قربانیوں کو سراہا۔ادھر کراچی میںیوم شہدائے پولیس کے موقع پر ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن کی پولیس ہسپتال گارڈن آمد ،پولیس جوانوں سے ملاقات کی ایڈیشنل آئی جی نے خون کا عطیہ دیااس موقع پر انہوں نے کہا کہ خون کا عطیہ تھلیسیمیا مرض میں مبتلا بچوں کو دے رہا ہوں پولیس کے جوان وطن عزیز کی خاطر کسی بھی قربانی سے منہ موڑنے والے نہیں