کموڈورمحمد سلیم کی ریئرایڈمرل کے عہدے پرترقی
اسلام آباد:پاک بحریہ کے کموڈور محمد سلیم کی ریئرایڈمرل کے عہدے پر ترقی دیدی گئی۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ریئرایڈمرل محمد سلیم نے 1991 میں پاک بحریہ کی آپریشن برانچ میں کمیشن حاصل کیا۔ ریئرایڈمرل محمد سلیم پاکستان نیوی وار کالج لاہور اور نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی، اسلام آباد سے فارغ التحصیل ہیں۔ پاک بحریہ میں کمانڈ اور اسٹاف کی متعدد اہم ذمہ داریاں سرانجام دے چکے ہیں۔