Pakistan latest updates, breaking news, news in urdu

پی ٹی آئی میڈیا سیل کے6 افراد وزارت اطلاعات ڈیجیٹل ونگ میں تعینات

244
Spread the love

اسلام آباد :پی ٹی آئی میڈیا سیل کے 6افراد کو وفاقی وزارت اطلاعات کے ڈیجیٹل میڈیا ونگ میں تعینات کرنے کی منظوری دے دی گئی۔ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی میڈیا سیل کے ان 6افراد کی تعیناتی ایم پی ٹو اور تھری اسکیل میں ہوگی اور انہیں بغیرکسی مقابلے کا امتحان دیئے ڈیجیٹل میڈیا ونگ میں بھاری تنخواہوں پر رکھا گیا۔عمران غزالی ایم پی ٹو تعینات کیے گئے ہیں اور ان کا عہدہ گریڈ21کے مساوی ہوگا جب کہ ایم پی تھری میں تعینات ہونیوالوں میں عثمان بن ظہیر، مزمل حسن، شہبازخان، نعیم احمد یاسین اور سعیدہ دھنک ہاشمی شامل ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ تمام افراد پی ٹی آئی کا سوشل میڈیا سیل چلا رہے تھے اور ان تمام افراد نے عام انتخابات 2013 اور 2018 میں پی ٹی آئی کا بیانیہ سوشل میڈیا پرپیش کیا۔