سابق اے ایس ایف اہلکار نجمہ اخترکی ملازمت پر بحالی کی درخواست خارج
اسلام آباد(آن لائن)سابق اے ایس ایف ملازمہ نجمہ اختر بحالی کیس،سپریم کورٹ نے نجمہ اختر کی بحالی کی درخواست خارج کردی ہے ۔ معاملہ کی سماعت چیف جسٹس کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے کی۔ دوران سماعت چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے کہ 15 سال بعد غیر حاضر رہنے کے بعد نوکری پر کیسے بحال کردیں،ہمارے ہاتھ میں اب کچھ نہیں ،قانون کے مطابق فیصلہ کرنا ہے،سرکاری نوکری دلانا ہمارا کام نہیں، ہمارا کام فیصلہ کرنا ہے۔جسٹس اعجاز الاحسن نے ایک موقع پر درخواست گزار کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہائیکورٹ میں آپ نے بحالی کی درخواست واپس لے لی تھی۔نجمہ اختر نے اس موقع پر عدالت کو بتایا کہ ہائیکورٹ سے درخواست واپس نہیں لی،عدالت میری مدد کرے،جس پر جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ نوکری کیلئے محکمہ سے رابطہ کریں۔عدالت عظمی نے درخوست خارج قرار دیتے ہوئے معاملہ نمٹا دیا ہے ۔