کورونا کے حوالے سے نئی حکمت عملی،وفاق نے صوبوں سے مشاورت شروع کردی
اسلام آباد:وفاقی حکومت کی کورونا کے حوالے سے آئندہ کی حکمت عملی تیار کرنے کیلئے صوبوں سے مشاورت کا آغاز کردیا وفاقی وزیر حماد اظہر نے تفصیلات سماجی میڈیا پر جاری کردیں ،اس موقع پرحماد اظہر نے کہاکہ مختلف شعبوں کو ایس او پیز کے تحت کھولنے کیلئے این سی اوسی کی سطح پر صوبوں سے مشاورت کی جارہی ہے ،سیاحت ، شادی ہالز ، پارکس اور ریسٹونٹس کھولنے کی اجازت کے حوالے سے مشاورت کی جارہی ہے ،مارکیٹوں کے اوقات کار پر بھی نظر ثانی کے لئے جائزہ لیا جارہاہے ،ہم نے اس ضمن میں تجاویز لی ہیں ، صوبوں کو کہا گیاہے کہ اس ضمن میں ایس او پیز فائنل کریں ، تجاویز وزیراعظم کی زیرصدارت این سی او سی کے آئندہ اجلاس میں پیش کی جائیں گی اجلاس آئندہ چند روز میں طلب کیا جائیگا ۔