کراچی کو پیپلزپارٹی کی مجرمانہ غفلت کی بھینٹ نہیں چڑھنے دینگے:علی زیدی
کراچی :وفاقی وزیرعلی زیدی نے کہا ہے کہ وزیراعظم کی جانب سے بارشوں کے اگلے سلسلے سے قبل این ڈی ایم اے کو کراچی کی صفائی کیلئے بھجوانے کا فیصلہ اس امر کا اظہار ہے کہ وہ پاکستان کی معاشی شہ رگ کو پیپلز پارٹی کی مجرمانہ غفلت کی بھینٹ نہیں چڑھنے دیں گے، این ڈی ایم اے اور ایف ڈبلیو او کی جانب سے سیوریج اور نالوں کی صفائی پیپلز پارٹی کے 12 سالہ دورِ اقتدار کیخلاف فرد جرم ہے انگریزی کہاوت ہے کہ اگر آپ سے گرمی برداشت نہیں ہوتی تو آپ کو باورچی خانے سے نکل جانا چاہئے۔