Pakistan latest updates, breaking news, news in urdu

پرائیوٹ سکولزکا پندرہ اگست سے تعلیمی ادارے کھولنے کااعلان

تین لاکھ ملازمین بے روزگار ہوچکے،مزید برداشت نہیں کرسکتے،ایسوسی ایشن

255
Spread the love

اسلام آباد(آن لائن) آل پاکستان پرائیویٹ سکولز اینڈ کالجزایسوسی ایشن نے پندرہ اگست سے ملک بھر میں نجی تعلیمی ادارے ہر صورت کھولنے کا اعلان کردیاہے اور کہاہے کہ حکومتی ناقص حکمت عملی کے باعث ملک بھر میں پچیس ہزار نجی تعلیمی ادارے بند جبکہ تین لاکھ ملازمین بے روزگار ہوچکے ہیں،سکولوں اور بلڈنگ مالکان کے مابین واجبات کی مد میں سینکڑوں مقدمات درج ہوچکے ہیں جبکہ بچوں کا تعلیمی سال بھی ضائع ہورہاہے،حکومت احساس پروگرام کے تحت نجی اساتذہ کو ریلیف دیتی تو آج یہ دن نہ دیکھنا پڑتے اور کہاہے کہ سخت ایس او پیز کے تحت تعلیمی ادارے کھولنے کے لیے تیارہیں تاہم مزید تاخیر سے ناقابل تلافی نقصان کا اندیشہ ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز آل پاکستان پرائیویٹ سکولز اینڈ کالجزایسوسی ایشن کے ہنگامی اجلاس کے بعد میڈیاسے گفتگومیں کیا۔ملک ابرار حسین کا کہنا تھاکہ اسوقت ملک میں کورونا کی صورتحال امید افزا ہے اور پنجاب میں تو گزشتہ روز کورونا کیسز نہ ہونے کے برابر رہے ہیں، اسی طرح ملک بھر میں حکومت کے اپنے اعدادوشمار کے مطابق کورونا کیسز کم ہوچکے ہیں ایسے میں تعلیمی اداروں کی مسلسل بندش سے بہت سے مسائل پیدا ہورہے ہیں،۔اس موقع پر ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل محمد اشرف ہراج ،صدر اسلام آباد سٹی کرنل ریٹائرڈ شاہد حمید ،معروف ماہر تعلیم حمید عارف کیانی اور مرکزی رہنما جاوید اقبال راجہ بھی موجود تھے مرکزی صدر پرائیویٹ اسکولزنیٹ ورک ڈاکٹر افضل بابرنے کہا ہے کہ تعلیمی اداروں کو فوری کھولا جائے ،چھ ماہ سے کروڑوں بچوں کا تعلیمی نقصان  ہو رہا ہے