Pakistan latest updates, breaking news, news in urdu

پنجاب حکومت کی شادی ہال، سینما اور تھیٹر کھولنے کی سفارش

وزیراعلی بزدار کا گراں فروشوں،ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کارروائی کاحکم

296
Spread the love

لاہور: پنجاب حکومت نے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر سے صوبے میں میرج ہال، ریسٹورنٹس،سینما، تھیٹر اور دیگر تفریحی مقامات کھولنے کی سفارش کردی ہے۔پنجاب کی کابینہ کمیٹی برائے انسداد کورونا نے کورونا کیسز میں کمی کے پیش نظر صوبے میں میرج ہال، ریسٹورنٹس، سینما، تھیٹر اور دیگر تفریحی مقامات کھولنے سے متعلق سفارشات مرتب کی ہیں۔وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت تمام شعبوں اور معاشی سرگرمیوں کو فعال کرنا چاہتی ہے، مختلف شعبے کھولنے کی اجازت این سی او سی کے فیصلے سے مشروط ہے۔ اس سلسلے میں کابینہ کمیٹی کی سفارشات نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کو ارسال کی جائے گی۔علاوہ ازیںوزیراعلی پنجاب نے گراں فروشوں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا۔ عثمان بزدار نے ضلعی سطح پر پرائس کنٹرول کمیٹیوں کو فعال بنانے کی ہدایت کر دی۔سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ عوام کو گراں فروشوں کے سپرد نہیں کیا جاسکتا، غفلت برداشت نہیں کروں گا، عوام کو مصنوعی مہنگائی کرنے والوں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جا سکتا، صوبہ بھر میں مہنگائی، ناجائز منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف کارروائیوں کی خود مانیٹرنگ کروں گا۔وزیراعلی پنجاب نے کہا گراں فروشی اور ذخیرہ اندوزی کرنے والے قانون ہی نہیں سماج کے بھی دشمن ہیں، سرپرائز چیکنگ کر کے اشیائے صرف کے نرخ کا خود جائزہ لوں گا، کوتاہی ثابت ہوئی تو معاف نہیں کروں گا۔دوسری جانب وزیراعلی عثمان بزدار نے صوبائی پرائس کنٹرول ٹاسک فورس کا اجلاس بھی طلب کر لیا ہے جس میں عوام کو ریلیف مہیا کرنے کے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا۔