ٹائمز اسکوائر :کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے بل بورڈز آویزاں
نیویارک:امریکی شہر نیویارک کے ٹائمز اسکوائر پر کشمیر لائیوز میٹر کے بِل بورڈز پر مختلف پیغامات آویزاں کردیئے گئے ہیں۔امریکا میں مقیم کشمیری کمیونٹی اور پاکستانیوں کی جانب سے نیویارک کے ٹائمز اسکوائر پر نصب بل بورڈز کو کشمیری عوام سے اظہار یکجتی کا ذریعہ بنا لیا گیا، جہاں کشمیر لائیوز میٹر کے نام سے بڑے بڑے بل بورڈز آویزاں کردیئے گئے ہیں۔یہ بل بورڈز کی مہم شہر میں ایک ہفتے تک جاری رہے گی، جس کا مقصد مقبوضہ وادی میں جاری بھارتی مظالم کا چہرہ عالمی دنیا کے سامنے بے نقاب کرنا ہے۔جنت نظیر وادی کشمیر پر گزشتہ سال 5 اگست 2019 کو بھارت نے آرٹیکل 370 کو ختم کر کے مقبوضہ وادی میں مکمل طور پر لاک ڈان اور کرفیو لگا دیا جس کو کل ایک سال مکمل ہو جائے گا۔بھارت کی جانب سے جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزی اور بدترین کرفیو کے دو سال مکمل ہونے کے موقع پر اس مسئلے پر روشنی ڈالنے کے لیے امریکہ کے شہر نیو یارک میں تاریخی ٹائمز سکوائر کے مقام پر غیر قانونی طور پر قید کیے گئے 80 لاکھ کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے دوسری جانب امریکا میں مقیم پاکستانی اور کمشیری کمیونٹی نے بھارت کے خلاف یوم استحصال پر 5 اگست کو برسلز میں بھارتی سفارتخانے کےسامنے مظاہرے کا اعلان کیا ہے۔مظاہرہ کشمیر کونسل یورپ کی جانب سے منظم کیا جا رہا ہے جس میں کشمیری کمیونٹی سمیت دیگر تنظیمیں اس احتجاج میں شریک ہوں گی اور مظلوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کریں گی۔لیے بل بورڈ پر پیغامات آویزاں کیے گئے۔