Pakistan latest updates, breaking news, news in urdu

کرپشن ،بدعنوانی :سی ڈی اے لینڈ اسٹیٹ کے 14اہلکارمعطل

241
Spread the love

اسلام آباد:لینڈ اسٹیٹ میں بطور ڈیٹا انٹری آپریٹر،سب اسسٹنٹ۔اور سکیورٹی گارڈ کی ڈیوٹیاں سر انجام دینے والے 14 افراد کے خلاف کرپشن بد عنوانی کی مصدقہ شکایات پر ممبر اسٹیٹ نویدالہی نے ایکشن لیتے ہوئے انہیں معطل کر دیا ،ان ظفر حسین شاہ ،غلام محمد سیال،مبشر شاہ۔فیصل منظور، اطہر خان،اصغر عباسی۔جمشید کھوکھر،سعادت علی،یونس خان، محمد کامران۔ذولفقار علی اور رحیم شامل ہیں ذرائع نے بتایا کہ ان ملازمین کے خلاف ممبر اسٹیٹ کو متاثرین کی طرف سے شکایات موصول ہوئیں تھیں ۔کرپشن کے مبینہ ثبوت ملتے ہی ان کے خلاف کارروائی معمول میں لائی گئی۔