سی ڈی اے ایمپلائزیونین الیکشن،پاشاگروپ کی رابطہ مہم جاری
اسلام آباد:سی ڈی اے ایمپلائز یونین پاشا گروپ کی رابطہ مہم کے سلسلے میں ڈھوک کالا خان میں انوائرمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے ملازمین سے عزت کمال پاشا نے ملاقات کی سی ڈی اے ایمپلائز یونین پاشا گروپ کے مرکزی عہدیداران جن میں صدر مقبول حسین شاہ ، ذولفقار عباسی ، ملک قیوم ، صوفی امجد ، وقاص مغل اور قمر عباس ملک شامل تھے عزت کمال پاشا نے مزدوروں کے مسائل پر بات چیت کی اور ملازمین کے مسائل سنے اور سی ڈی اے کی بقا اور مزدوروں کے حقوق کے تحفظ کے لئے ہر پلیٹ فارم پر متحد ہو کر جنگ لڑنے کا عزم کیا اورپاشا گروپ کو الیکشن میں بھرپور کامیابی دلانے کا یقین دلایا۔