Pakistan latest updates, breaking news, news in urdu

لاپتہ افراد کمیشن نے مزید 23کیسز نمٹادیئے

253
Spread the love

اسلام آباد ( آن لائن)لاپتہ افراد کیلئے قائم قومی کمیشن نے 30جولائی 2020تک 4616 کیسز نمٹا دیئے۔ لاپتہ افراد کے لئے قائم قومی کمیشن کے صدر جسٹس جاوید اقبال کی ذاتی کوششوں کے نتیجہ میں یہ نمایاں کامیابی حاصل ہوئی۔ لاپتہ افراد کمیشن کے سیکرٹری فرید احمد خان کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق جولائی 2020 کے دوران 43 نئے کیس لاپتہ افراد کیلئے قائم قومی کمیشن کو موصول ہوئے جس کے بعد جبری طور پر لاپتہ ہونے والے افراد سے متعلق کیسز کی تعداد مجموعی طورپر 6729ہوگئی جو کہ30جون 2020 تک 6686 تھی،لاپتہ افراد کیلئے قائم قومی کمیشن کے صدر جسٹس جاوید اقبال کی ذاتی کوششوں کے نتیجہ میں قومی کمیشن نے جولائی 2020 کے مہینے میں 23لاپتہ افراد کے کیسز نمٹائے جبکہ 30 جولائی 2020 تک 4616 مجموعی لاپتہ افراد کے کیسز نمٹا دیئے ۔