لندن بھارتی شہری کے گھرسےپانچ کروڑ بیس لاکھ پائونڈ کی رقم برآمد
برطانیہ کی تاریخ میں برآمد ہونیوالی یہ سب سے بڑی رقم ہے
لندن:پولیس نے چھاپہ مار کربھارتی شہری کے گھرسےپانچ کروڑ بیس لاکھ پائونڈ کی رقم برآمدکرلی۔تفصیل کے مطابق بیس سالہ بھارتی نوجوان جے پٹیل کے گھر چھاپہ کے دوران برطانیہ کی تاریخ کی سب سے بڑی رقم برامد کی گئی۔بھارتی کرنسی میں برآمد کی گئی رقم کی مالیت دوسوچھ کروڑدولاکھ پچاس ہزار بنتی ہے۔برطانوی سکاٹ لینڈ یارڈ نے بھارتی شہری جے پیٹل کو گرفتار کرکے کرنسی چھپانے کی تحقیقات شروع کردیں۔