Pakistan latest updates, breaking news, news in urdu

کارپوریشن عملے کی ملی بھگت،راولپنڈی میں تجاوزات کی بھرمار

کئی سال سے ایک ہی سیٹ پرتعینات افسرسرپرست بن گئے

252
Spread the love

راولپنڈی (آن لائن)میٹرو پولیٹن کارپوریشن راولپنڈی کے مختلف شعبوں میں ایک ہی سیٹوں پر دہائیوں سے تعینات افسران و عملے کی مبینہ ملی بھگت سے راولپنڈی غیر قانونی تعمیرات و تجاوزات کا شہر بن گیا سیاسی نمائندوں کے مفادات کا تحفظ کرنے والے افسران و عملہ کی تعیناتی سے کارپوریشن میں میرٹ کی بالادستی ناپید ہو کر رہ گئی اورکسی بھی ایک سیٹ پرافسران و ملازمین کی3سالہ تعیناتی سے متعلق مروجہ قوانین کو ہوا میں اڑا دیا گیا سیاسی اثرورسوخ کے حامل بعض افسران نے کمشنر راولپنڈی ڈویژن کارپوریشن کے و ایڈمنسٹریٹراور چیف میٹرو پولیٹن افسر کو بھی بے بس کر کے رکھ دیا لینڈ و تجاوزات مافیانے صادق آباد سمیت شہر بھر میں بغیر نقشہ اور غیر قانونی تعمیرات کے لئے ویک اینڈکی رات اور سرکاری تعطیلات کے ایام کوچھتیںڈالنے کے لئے موزوں قرار دے دیا گیا ذرائع کے مطابق کارپوریشن کی انفورسمنٹ برانچ،انجینئرنگ برانچ، انکروچمنٹ برانچ،اکانٹس برانچ اور آڈٹ برانچ سمیت تمام اہم اورمخصوص سیٹوں پرمخصوص افراد 2سے3دہائیوں سے تعینات ہیں مقامی منتخب نمائندوں کے مفادات کا تحفظ کرنے والے کرپٹ افسران کے خلاف صوبائی حکومت کو بھجوائی کی شکایات پر ردی کی ٹوکری میں ڈال دی جاتی ہیں۔