Pakistan latest updates, breaking news, news in urdu

راولپنڈی قتل عام،نامزد ملزم کی عبوری ضمانت منظور

267
Spread the love

راولپنڈی(آن لائن)انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج راجہ قمر الزامان نے تھانہ چونترہ کے علاقے میال میں دیرینہ دشمنی کی بنا پر اندھادھند فائرنگ کرکے 7خواتین اور2بچوں کے قتل کے مقدمہ میں نامزدایک ملزم کی عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے سماعت 15اگست تک ملتوی کر دی ،مقدمہ میں نامزد وسیم اختر نے گزشتہ روزعدالت کے روبرو درخواست ضمانت قبل از گرفتار ی دائر کی جس پر عدالت نے سماعت 15اگست تک ملتوی کر دی ، انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج راجہ قمر الزامان نے قتل، اغوا برائے تاوان کے 5کیسوں کی سماعت کسی کاروائی کے بغیرآئندہ تاریخ پیشی تک ملتوی کر دی ہے۔