Pakistan latest updates, breaking news, news in urdu

سی ڈی اے کاپارکنگ،صفائی منصوبوں کیلئے کنسلٹنٹ کی خدمات لینے کافیصلہ

102
Spread the love

اسلام آباد:سی ڈی اے کی جانب سے دو بڑے منصوبوں کے لیے کنسلٹنٹ کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ،شہر میں پارکنگ پلازوں اور بارشی پانی کی نکاسی کے لیے نالوں کی تعمیر اور صفائی کے ان دو منصوبوں کی تیاری کے لیے کنسلٹنٹ کی خدمات حاصل کی جائیں گی فیصلہ سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں منعقدہ جلاس کے دوران کیا گیا۔سی ڈی اے انتظامیہ نے اربن انفراسٹرکچر ڈائریکٹوریٹ کے نام سے ایک خصوصی یونٹ قائم کرنے کا بھی فیصلہ کیا میٹروپولیٹن کارپوریشن اسلام آباداور دیگر تنظیموں کے مابین موئثر رابطے کو یقینی بنایا جا سکیاسلام آباد میں گاڑیوں کی پارکنگ وقت کی اہم ضرورت ہے اور توقع ہے کہ کنسلٹنٹ کی خدمات حاصل کر لینے کے بعد تین ماہ میں پارکنگ کی ضروریات اور لاگت سے متعلق تمام تر تفصیلات حاصل ہو جائیں گی۔مزید برآں سی ڈ ی اے انتظامیہ نے یہ بھی فیصلہ کیا ہے کہ کنسلٹنٹ کی خدمات حاصل کر کے شہر بھر میں بارشی پانی کو ذخیرہ کرنے کی سہولت کومزید بہتر بنایا جاسکے گا ۔