Pakistan latest updates, breaking news, news in urdu

دیول میں تنظیم سازی میں کارکنوں کو اہمیت دی جائیگی:عثمان عباسی

272
Spread the love

دیول :سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے مہتمد خاص حافظ عثمان عباسی نے کہا ہے کہ کارکنان پارٹیوں کا سرمایہ افتخار ہوا کر تے ہیں اور ہم نے ہمیشہ کارکنوں کی رائے کو ہی اہمیت دی،علاقے میں تنظیم سازی بھی کارکنا ن کی رائے کی روشنی میں ہی کی جائے گی ، پراڈو اور پجارو گروپ کو ان کے مقاصد میں ہم کامیاب نہیں ہونے دینگے دیول میں کارکنوں کی عید ملن پارٹی سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ چھاتہ بردار ، جو اے سی والے کمروں میں بیٹھ کر سیاست کر تے ہیں ، پراڈو اور پجارو کے ذریعے تنظیم سازی چاہتے ہیں وہ کسی بھول میں ہیں ، کارکنان ان کے کسی بھی ایسے مقصد کو کامیاب نہیں ہونے دینگے ،، انہوں نے کہا کہ پورے حلقے کی طرح ہم نے یوسی دیول میں بھی ترقیاتی کام کرائے ہیں اور آئندہ بھی کرائیں گے ، اس حوالے سے جو بھی شخص ہمارے پاس آیا ہم نے اسے مایوس نہیں کیا ۔