راولپنڈی :مسلح افراد کی دکان پر فائرنگ،ایک شخص زخمی
راولپنڈی:تھانہ بنی راولپنڈی کے علاقے بنی مارکیٹ میں 3 مسلح افراد کی دکان پر فائرنگ گولیاں لگنے سے ایک شخص زخمی ملزمان فرار ہوگئے، واقعات کے مطابق تھانہ بنی راولپنڈی کے علاقیجامع سراجیہ مسجد کے قریب مارکیٹ میں چوہدری فیصل دودھ دہی کی دوکان کرتا تھا شام 3 مسلح موٹر سائیکل سوار آئے فائرنگ کی گولیاں چوہدری فیصل کی ٹانگوں پر لگیں زخمی کو ہولی فیملی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ،دکانداروں نے فائرنگ کرنے والے ایک شخص کو پکڑ لیا، جبکہ 2 فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔