Pakistan latest updates, breaking news, news in urdu

اسلام آباد،بچوں کے گھروں میں کام کرنے پرپابندی عائد

222
Spread the love

اسلام آباد: کیپٹل ٹیریٹری میں بچوں کے گھریلو مزدوری پر پابندی عائد کردی گئی، گزٹ نوٹیفکیشن کے ذریعہ چائلڈ ڈومیسٹک لیبر پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ اس فیصلے کو کابینہ کے فیصلے میں پہلے منظور کرلیا گیا تھا ،وفاقی وزیر ڈاکٹر شیریں مزاری نے اپنے ٹویٹ میں کہا “بالآخر کابینہ کا فیصلہ گزٹ نوٹیفکیشن کے ذریعے نافذ ہوا۔ چائلڈ ڈومیسٹک لیبر 1991کے تحت چلڈرن ایمپلائمنٹ ایکٹ کے تحت ممنوعہ ہے ،یہ آئی سی ٹی کے لئے موزوں ہے لیکن صوبے بھی اس کی ایک آسان صوبائی اسمبلی قرارداد کے ذریعے اپنا سکتے ہیں۔ پاکستان میں پہلی بار بچوں کی گھریلو مزدوری پر پابندی عائد ہے۔