خبیب فائونڈیشن کیطرف سے عیدالاضحی پرقربانیوں کااہتمام
اسلام آباد:خبیب فائونڈیشن نے قربان پروگرام 2020 میںاجتماعی قربانیوں کے ذریعے امت مسلمہ کو جوڑنے کی کوشوں کا تسلسل برقراررکھا۔ملک بھر میں بڑی تعداد میں قربانیاںکی گئیں،عالمی فلاحی تنظیموں کے تعاون سے شام , یمن, فلسطین,یوگینڈا, روہنگیا کے پریشان حال مسلمانوں کے لئے وقف کردی گئیں۔ قربانی سے قبل پروقار دعائیہ تقاریب منعقد کی گئیں اورسینکڑوں خاندانوں میں خوشیاں بانٹی گئیں۔اس موقع پرندیم احمد خان نے کہاکہ ھم مسلمان بھائیوںکی داد رسی کے ساتھ ساتھ امت کو جوڑ رہے ہیں۔