پی ٹی آئی سعودی عرب کے رہنماء اسماعیل رضا کی صاحبزاد ی کی رسم منگنی
جدہ (نورالحسن گجر )معروف کاروباری و سماجی شخصیت تحریک انصاف سعودی عرب کے عہدیدار اسماعیل رضا کی صاحبزادی کی رسم منگنی کی تقریب فیملی ممبران کے ساتھ ساتھ سیاسی کاروباری و سماجی شخصیات اور صحافی برادری کی شرکت ۔۔گزشتہ روز جدہ کے مقامی ہوٹل میں پاکستان تحریک انصاف سعودی عرب کے فنانس سیکرٹری اسماعیل رضا کی صاحبزادی کی رسم منگنی کی تقریب ہوئی جس میں انکے فیملی ممبران اور انکے داماد کے فیملی ممبران نے شریک ہوئے اور اسکے ساتھ ساتھ کاروباری اور سماجی و سیاسی شخصیات جن میں تحریک انصاف سعودی عرب کے صدر عقیل آرائیں ،جدہ باڈی کے نائب صدر طارق خان اور پاک میڈیا جرنلسٹس فورم کے صدر چوہدری نورالحسن گجر اور دیگر نے خصوصی شرکت کی ۔