نقشے میں مقبوضہ کشمیر کی شمولیت، اپوزیشن کو صرف بتایا گیا، پی پی
اسلام آبا:پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زداری کے ترجمان سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کو پاکستان کے نقشے میں شامل کرنے کا اپوزیشن کو صرف بتایا گیا۔ایک بیان میں مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی کور کمیٹی مشاورت کے بعد اس معاملے پر حتمی فیصلہ کرے گی۔کشمیر کی صورتحال پر وزارت خارجہ میں آل پارٹیز کانفرنس ہوئی، جس میں پیپلز پارٹی کی طرف سے سابق وزیراعظم راجا پرویز اشرف، سید نوید قمر اور سینیٹر شیری رحمان نے شرکت کی۔