Official Web

فلم’لال سنگھ چڈھا’ کو بنانے میں 14 برس لگے ہیں،عامر خان کا انکشاف

28
Spread the love

ممبئی:بالی ووڈ کے سپر اسٹار اور مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان نے انکشاف کیا ہے اْنہیں فلم ‘لال سنگھ چڈھا’ کو بنانے میں 14 برس لگے ہیں۔

عامر خان نے اپنی آئندہ آنیوالی فلم لال سنگھ چڈھا کی پروموشن کے لیے ایک منفرد طریقہ دریافت کیا ہے اور اس مقصد کے لیے انہوں نے اپنے پہلے پوڈکاسٹ (میوزیکل ویڈیو)، لال سنگھ چڈھا کی کہانیاں کے زیر عنوان جاری کیا۔اس پوڈ کاسٹ میں انہوں نے فلم کا پہلا گانا اور کہانی سمیت بہت سارے دیگر حقائق بھی بیان کیے۔

فلم کی ہدایتکاری ادویت چوہان نے دی ہے جبکہ فلم میں عامر خان کے علاوہ کرینہ کپور خان اپنے فن کا مظاہرہ کریں گی۔عامر خان نے اپنے انٹرنیٹ پوڈ کاسٹ میں بتایا ہے کہ انہیں یہ فلم بنانے میں 14 برس لگے اور اس سال جون جولائی میں فلم کے آغاز کو 14 برس کا عرصہ مکمل ہوجائیگا۔

فلم کی تیاری کے ابتدائی چند برس تو صرف مختلف حقوق کے حصول کے پیچھے بھاگنے کے میں گزرے۔جب ان سے پوچھا گیا کہ انہوں نے فلم کی پروموشن کیلئے میوزیکل ویڈیو کیوں جاری کی تو عامر خان نے کہا کہ میں چاہتا تھا کہ لوگ پریتم اور امیتابھ بھٹاچاریہ کے تخلیق کردہ نغمے سنیں۔ہمیں ان گلوکاروں پر بھروسہ ہے کہ انہوں نے جو کچھ تخلیق کیا ہوگا اس کے بعد فلم کے وڑیول کی ضرورت نہیں پڑے گی، اس میوزیکل ویڈیو میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ کہانی راج کپور کا جینا اسی کا نام ہے کے گانے سے متاثر ہوکر بنایا گیا۔