پولیس نےسلمان خان کےہم شکل کوگرفتارکرلیا
بالی وڈ اداکار سلمان خان سے مشابہت رکھنے والے اعظم انصاری کو گرفتار کر لیا گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق مدھیہ پردیش کی پولیس نے عوامی مقامات پر امن و امان کی صورت حال خراب کرنے پر لکھن سے تعلق رکھنے والے سلمان خان کے ہمشکل کو گرفتار کیا۔سلمان خان سے مشابہت رکھنے والے اعظم انصاری کو عوامی مقام پر بالی وڈ اداکار کی طرح شرٹ اتار کر نقل اتارنے پر گرفتار کیا گیا اور انہیں چالان بھی تھمایا گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق انہیں اس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ ٹھاکر گنج پولیس اسٹیشن کی حدود میں بالی وڈ سپر اسٹار کی ایک فلم کے گانے پر سڑک پر پوز دے رہے تھے۔ اعظم انصاری سوشل میڈیا پر بھی اپنی ویڈیوز میں سلمان خان کی طرح اداکاری کرنے کی کوشش کرتے اور اکثر وہ شرٹ اتار کر بالی وڈ اداکار کی کاپی کرنے کی کوشش کرتے۔
Duplicate Salman Khan aka Azam Ansari detained after he was booked under sec 151 CrPC by Lucknow police. pic.twitter.com/DLuhkP9lXf
— Piyush Rai (@Benarasiyaa) May 8, 2022