بھارتی فلم انڈسٹری جیسی نظرآتی ہےاسےایساشاہ رخ خان نےبنایا:رنویرسنگھ
بالی ووڈ کے معروف اداکار رنویر سنگھ نے حال ہی میں بھارتی فلم انڈسٹری کے بادشاہ شاہ رخ خان کی دل کھول کر تعریف کی ہے۔رنویر سنگھ نیاپنے ایک حالیہ انٹرویو میں شاہ رخ خان کی بالی ووڈ کے لیے خدمات کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ شاہ رخ خان عظیم ہیں ، بھارتی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کو انہوں نے ہی بنایا ہے اور اسی وجہ سے وہ انڈسٹری کے بادشاہ ہیں۔اداکار نے شاہ رخ خان کی تعریف کرتے ہوئے ازراہِ مذاق کہا کہانہوں نے جو مال بنایا ہے اس میں ہم اپنی دکان چلا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ سچ ہے کہ آج بھارتی فلم انڈسٹری جیسی نظر آتی ہے اسیایسا بنانے والے شاہ رخ خان ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہشاہ رخ خان نے انٹرٹینمنٹ کے لیے ایک خاص معیار بنادیا ہے، پھرچاہے وہ ایوارڈ شوز ہوں یا لائیو شوز۔رنویرسنگھ نے بہت خوبصورت انداز میں اپنی بات مکمل کرتے ہوئے کہا کہ اپنے سینئر اداکار شاہ رخ خان کے لیے ان کے دل میں بہت محبت اور احترام ہے، اور وہ شاہ رخ خان کو دوبارہ اسکرین پر دیکھنے کے لیے بہت بے صبری سے انتظار کررہے ہیں۔