Official Web

کیادانیہ نےعامرلیاقت کانام اپنےسوشل میڈیااکاونٹ سےہٹادیا؟

33
Spread the love

رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ دانیہ شاہ نے تنسیخ نکاح دائر کرنے کے بعد اپنے سوشل میڈیا اکانٹ سے عامر لیاقت کا نام ہٹادیا۔دانیہ شاہ کا انسٹاگرام اکانٹ اس سے قبل سیدہ دانیہ عامر کے نام سے تھا لیکن تنسیخ نکاح کا دعوی سامنے آنے اور عامر لیاقت سے متعلق مختلف انکشافات کرنے کے بعد دانیہ نے اپنا اکانٹ دانیہ ملک کے نام سے تبدیل کردیا ہے۔یاد رہے کہ دانیہ شاہ نے اپنے اکانٹ سے عامر لیاقت حسین کے ہمراہ اپنی تمام تصاویر ڈیلیٹ کردی ہیں۔دانیہ شاہ کے انسٹاگرام فولورز کی تعداد 75 ہزار سے زائدہے۔یاد رہے کہ رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ دانیہ شاہ تنسیخ نکاح دائر کرنے کے بعد شوہر پر مختلف الزامات عائد کررہی ہیں۔سوشل میڈیا پر دانیہ کا نجی میڈیا کو دیا گیا ایک انٹرویو کلپ وائرل ہورہا ہے جس میں دانیہ نے الزام عائد کیا کہ عامر لیاقت کوکین کا نشہ کرتے ہیں اور مجھے بھی بدتمیزی سے کہتے تھے کہ یہ نشہ تم بھی کرو ورنہ طلاق دے دوں گا لہذا میں عامر لیاقت کے سامنے نشہ کرنے کی ایکٹنگ کرتی تھی کیوں کہ میں اگر نشہ نہ کرتی تو وہ مجھ پر چلاتے تھے۔