عالیہ بھٹ کی فلم ”گنگو بائی”نےدنیابھرکی فلموں کوپیچھےچھوڑدیا،نیاریکارڈ قائم
بھارتی اداکارہ عالیہ بھٹ کی فلم گنگو بائی نے دنیا بھر کی فلموں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔عالیہ بھٹ کی فلم گنگو بائی کاٹھیاواری نے او ٹی ٹی پلیٹ فام نیٹ فلکس پر شہرت کیجھنڈے گاڑ دیئے ہیں، یہ فلم پاکستان میں سرِ فہرست اور دنیا بھر میں ٹاپ 10 فلموں میں شامل رہی ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق عالیہ بھٹ کی فلم گنگو بائی کو دنیا بھر میں ایک ہفتے میں13.81 ملین گھنٹوں دیکھا گیا۔یہ فلم کینیڈا، امریکا، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، متحدہ عرب امارات اور جنوبی افریقا سمیت دنیا کے 25 ممالک میں پہلے نمبر جبکہ دنیا بھر میں ٹاپ ٹین میں شامل رہی ہے۔