Official Web

اداکارہ صباقمرکب شادی کررہی ہیں؟

28
Spread the love

پاکستان کی معروف خوبرو اداکارہ صبا قمر نے مداحوں کو جلد شادی کرنے کی خوشخبری سنائی ہے۔جیو انٹرٹینمنٹ کی فلم گھبرانا نہیں ہے کی ہیروئن، زبیدہ صبا قمر شادی کے موضوع پر شرمانے اور چہرہ چھپانے لگ گئی ہیں۔فلم کی پروموشن پر موجود صبا قمر نے انکشاف کیا کہ انہیں اب کھانا بنانا خصوصا آلو قیمہ بنانا سیکھنا ہے۔صبا قمر کی وائرل اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ معروف میزبان ندا یاسر صبا قمر کو چھیڑتے ہوئے سوال کر رہی ہیں کہ تمہیں کس لیے آلو قیمہ بنانا بنانا سیکھنا ہے۔اس سوال پر صبا قمر کے چہرے پر شرمیلی ہنسی کو واضح دیکھا جا سکتا ہے۔صبا قمر اس سوال پر کہہ رہی ہیں کہ بتا دوں گی سب کچھ بتا دوں گی، بہت جلد انشا اللہ، اس دوران صبا قمر شرما کر اپنا چہرہ پلو سے چھپا بھی رہی ہیں اور کہہ رہی ہیں کہ مجھے واقع بہت شرم آ رہی ہے۔دوسری جانب ندا یاسر کا کہنا ہے کہ انہیں صبا قمر کے ہاتھوں پر مہندی لگی دیکھنے کا بہت انتظار ہے۔شادی کی تقریبات سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں صبا قمر کا کہا ہے کہ انہیں بہت ساری تقریبات نہیں چاہئیں، بس ایک ولیمہ کی اچھی سی تقریب ہوگی، انہیں بہت سارے لوگ شادی پر نہیں پسند، بس اپنے قریبی لوگ ہوں اور شادی کی خبر وائرل کرنے کے لیے وہ میڈیا کو منگوا لیں گی۔