Official Web

متحدہ عرب امارت سوگ میں ڈوب گیا،قومی پرچم سرنگوں

شیخ خلیفہ بن زید 1948ء میں پیدا ہوئے،امارات کے صدر اور ابوظہبی کے امیر تھے

57
Spread the love

بوظہبی:متحدہ عرب امارات سوگ میں ڈوب گیا ، یو اے ای کے موجودہ صدر اور ابوظہبی کے امیر شیخ خلیفہ بن زید انتقال کر گئے ہیں ۔امارات پرچم بھی سرنگوں کر دیا گیا ہے۔ شیخ خلیفہ متحدہ عرب امارات کے دوسرے صدر تھے۔تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ خلیفہ بن زید انتقال کر گئے ہیں خلیفہ بن زید آل نہیان  جن کو خليفة بن زید بن سلطان النہيان کے نام سے جانا  جاتا ہے  1948ء میں پیدا ہوا ، متحدہ عرب امارات کے موجودہ صدر اور ابوظہبی کے امیر بھی تھے ۔ اپنے والد متحدہ عرب امارات کے حکمران جنہیں بابا زید کے نام سے جانا جاتا تھا ان  کی وفات کے بعد انہیں یہ دونوں عہدے 3 نومبر، 2004ء کو ملے، گو کہ وہ والد کی علالت کے باعث کچھ عرصہ قبل سے ہی عملی طور پر تمام انتظامی امور کی ذمہ داری سنبھال رہے تھے۔ وہ ابوظہبی ترقیاتی فنڈ کے موجودہ چئیرمین بھی ہیں۔ متحدہ عرب امارات کی وزارت صدارتی امور نے جمعہ 13 مئی کو صدر عزت مآب شیخ خلیفہ بن زید النہیان کے انتقال پر سوگ کا اظہار کیا ہے۔