Official Web

ایشین کلچر ل ا یسوسی ایشن آف پاکستان کے زیر اہتمام 28,مئی 2022ء کو اسلام آباد میں دوسرے ایشین ایکسی لینس پرفارمنس ایوارڈز کی تقریب منعقد ہوگی۔

22
Spread the love

ایشین کلچر ل ا یسوسی ایشن آف پاکستان کے زیر اہتمام 28,مئی 2022ء کو اسلام آباد میں دوسرے ایشین ایکسی لینس پرفارمنس ایوارڈز کی تقریب منعقد ہوگی۔

ایشین کلچرل ایسوسی ایشن آف پاکستان کے سیکرٹری جنرل و چئیرمین ایوارڈز کمیٹی سید سہیل بخاری سجادہ نشین حضرت سید پیر مکیؒ لاہور نے بتایا ہے کہ دوسرے ایشین ایکسی لینس پرفارمنس ایوارڈز اسلام آباد کی تقریب28، مئی کو منعقد کرنے کا پروگرام ترتیب دیا ہے۔ جس میں زندگی کے مختلف شعبہ جات کے افراد و شخصیا ت کو انکی اعلیٰ خدمات پر ایوارڈز سے نوازا جائے گا۔ ایوارڈز تقریب میں لاہور سے نامور فنکار، گلوکار شریک ہونگے۔
سید سہیل بخاری نے مزید بتایا کہ اسلام آباد میں دو ویب چینلز /سائٹس ایشین ویب ٹی وی اور جائیداد نیوزکی لانچنگ بھی تقریب کا حصہ ہو گی – سید سہیل بخاری نےمزید بتایا کہ اسلام آباد میں یہ دوسری تقریب منعقد کی جارہی ہے اور یہ تقریب بھی لاہور کی تقریبات کی طرح ایک شاندار اور یاد گار تقریب ہوگی –